حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)انڈین مجاہدین کے رکن یسین بھٹکل نے آج جیل
میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور طبی سہولتوں سے محروم رکھنے کی شکایت
کی۔ یسین بھٹکل نے کہا کہ جیل میں مناسب کھا نا اور پیٹ
میں درد کے باوجود
طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ تاہم جیل کے حکام نے اس بات کا سختی
سے نوٹ لیتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ میں عہدیداروں کو اس پر رپورٹ پیش کرنے
کا حکم دیا۔ اور مابعد سماعت کو 29مئی تک ملتوی کر دیا۔